28 نومبر، 2016، 9:33 PM

کیوبا میں سابق صدر کے انتقال کے بعد 9 روزہ قومی سوگ

کیوبا میں سابق صدر کے انتقال کے بعد 9 روزہ قومی سوگ

کیوبا میں سابق صدر اور انقلابی رہنما فیدل کاسٹرو کے انتقال کے بعد 9روزہ قومی سوگ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیوبا میں سابق صدر اور انقلابی رہنما فیدل کاسٹرو کے انتقال کے بعد 9روزہ قومی سوگ جاری ہے۔ اس دوران ملک بھر میں بڑی بڑی تقریبات اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ کاسٹرو پانچ دہائیوں سے زائد کے عرصے تک کیوبا کے صدر رہے تھے۔  سن2006 میں انہوں نے علالت کے باعث ملکی باگ ڈور اپنے بھائی راؤل کاسٹرو کے سپرد کر دی تھی۔
کاسٹرو کی آخری رسومات 4 دسمبر کو ادا کی جائیں گی۔ انہیں جنوب مشرقی شہر سینتیاگو دے کیوبا میں دفن کیا جائے گا۔
 فیدل کاسٹرو کا ہفتے کے روز 90برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔

News ID 1868623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha